ملک میں واضح طور پر ڈالر کا بحران ہے، شیری رحمن

اسلام آباد:نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ملک میں واضح طور پر ڈالر کا بحران ہے، حکومت کی جانب سے سوالات کا کوئی سنجیدہ جواب نہیں مل رہا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈالر 170.6 روپے کا ہو گیا تھا جو ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح ہے، حکومت کی طرف سے اس اہم معاملے پر خاموشی کیوں ہی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملک کی ہر مالی لین دین کو متاثر کرے گی۔انہوں نے کہاکہ جب روپیہ غیر مستحکم ہو تو حکومت کو مارکیٹ/کاروبار کو تسلی دینے کے لئے کچھ کہنا ہوتا ہے، 3 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں اضافہ اور کرنٹ اکانٹ خسارا اس بحران کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ روپے پر دبا بڑھ رہا ہے کیونکہ پاکستان اب گندم/چینی بھی درآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات میں اضافہ کیوں نہیں ہو رہا تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روپے کی قدر سے جوڑنے کی وضاحت کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت میں تیل کی قیمتیں بہت زیادہ تھی لیکن روپے کی قدر اس طرح نہیں گری تھی، اگر ہم افغان تجارت کو فنڈ دے رہے ہیں تو اس کی بھی وضاحت کرنی ہوگی، ابھی تباہی سرکار کی ترجمانوں کی فوج خاموش کیوں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں