اگر پاکستان شرعیت کا نفاذ کریگا تب اسے معافی مل سکتی ہے، ٹی ٹی پی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کو مشروط معافی دیے جانے کے بیان کے جواب میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ ‘معافی غلطی پر مانگی جاتی ہے اور ہم نے کبھی دشمن سے معافی نہیں مانگی۔‘
تحریک طالبان نے حکومت پاکستان کی جانب سے معافی کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں ’دشمن کو‘ معافی دینے کی مشروط پیشکش کی ہے۔
ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جہاد‘ نہ کرنے کے وعدے پر معافی ان کے لیے بے معنی ہے کیونکہ ‘معافی غلطی پر مانگی جاتی ہے جبکہ ہمارے جد و جہد کا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔’
یاد رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تحریک طالبان شدت پسندی کی کارروائیاں چھوڑ دیں اور ہتھیار ڈال دیں تو حکومت انھیں معاف کر سکتی ہے۔
اسی طرح صدر پاکستان عارف علوی نے چند روز پہلے ڈان نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی طالبان اگر اپنے نظریات چھوڑ کر پاکستان کے آئین اور قانون کے ساتھ چلنا چاہیں تو حکومت ان کے لیے معافی کا اعلان کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں