لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں 7تبلیغی جماعتوں کے 82افراد کی اسکریننگ

اوتھل،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں 7 تبلیغی جماعتوں کے 82 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے تین مشتبہ افراد کے نمونے کراچی کورونا ٹیسٹ کیلئے بیجھ دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے دو ہیلتھ ٹیمیں تشکیل دی میں خود اور میری ٹیم جن میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر یعقوب لاسی،اے ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم بلوچ،ڈاکٹر نذیر،اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عارفہ،ڈاکٹر قمر رونجہ،ڈاکٹر عمران،غلام نبی ای پی آئی،دفعدار لیویز فورس سمیت دیگر شامل تھے جنہوں نے تحصیل بیلہ میں 47 افراد،تحصیل اوتھل،لاکھڑا اور لیاری کے 35 افراد کی اسکریننگ کی جو ان تحصیلوں کے مختلف گوٹھوں میں موجود تھے جن میں گوٹھ ملکانہ ولپٹ بیلہ،گوٹھ حالد یوسی ولپٹ،گوٹھ مانگیہ تحصیل لاکھڑا شہہ شامل ہیں ان علاقوں میں موجود تبلیغی جماعتوں کے 82 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے تین مشتنہ افراد کے نمونے لیکر کراچی انڈس ہسپتال میں بیجھ دیئے ہیں جبکہ باقی تمام افراد نارمل تھے جن میں ایک بھی کورونا وائرس کے متعلق علامات نہیں پائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں