تحریک عدم اعتماد،اپوزیشن و ناراض اراکین کی اسدبلوچ کے گھر اعشایہ میں شرکت

؎کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے حکومتی ناراض اراکین اسمبلی اور اپوزیشن اراکین کیصوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر اعشایہ میں شرکت، 21 ستمبر کو بلوچستان اسمبلی کے متوقع اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کرینگے، بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف 16اراکین نے درخواست سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائی تھی جمعہ کی شب حکومت کے اہم اتحادی صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر اعشائے میں آئندہ کیلئے حکمت عملی طے کیا جائے گا، اجلاس میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈوکیٹ، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی، پشتونخوا میپ کے پارلیمانی لیڈر نصر اللہ زیرے، اپوزیشن اراکین اور حکومتی ناراض اراکین شریک ہونگے،

صوبائی وزیر اسد بلوچ کی اعشائے میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدال قدوس بزنجوصوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمٰان کیتران ، محمد خان لہڑی اکبر اسکانی سعید ہاشمی سکندر عمرانی جان جمالی سینیٹر کدا بابر مشیر اطلاعات بشریٰ رند
سینٹر اغا عمر احمد زئی

اپنا تبصرہ بھیجیں