حب میں چوری و ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ،شہری عدم تحفظ کا شکار

لسبیلہ حب میں چوری و ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ شہری عدم تحفظ کا شکار گلیکسی ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص زخمی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں پچھلے دو مہینوں سے چوری. ڈکیتی سمیت دیگر واقعات میں اضافہ ہوا ہے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ریسکیو زرائع کے مطابق جمعہ کی رات کو حب کے علاقے گلیکسی ٹاؤں میں نامعلوم مسلح افراد نے جلال الدین ولد فتح نامی شخص پر فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا حب شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے پریشان شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں انکا کہنا ہے پولیس ایرانی ڈیزل اور چھالیہ سے مبینہ وصولی پر معمور ہے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ترجہیات سے ختم ہوچکا ہے شہر میں بدامنی سی کیفیت ہے آئی جی پولیس بلوچستان سے گزارش ہے کہ وہ حب کی مخدوش امن و امان کی صورتحال کا نوٹس لیکر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں