عمران خان نے اپنے خلاف شاعر کو شعر پڑھنے سے روک دیا، ویڈیو وائرل

دوشنبے پاکستان، تاجکستان بزنس کنونشن کی تقریب میں شریک شخص نے وزیراعظم عمران خان کیلئے تنقیدی شعر پڑھا جسے وزیراعظم نے روک دیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی گزشتہ روز انہوں نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں پاکستان، تاجکستان بزنس کنونشن سے خطاب کیا تھا۔وزیراعظم کے خطاب کے بعد اس بزنس کنونشن میں شریک کاروباری حضرات کو اپنے رائے بیان کرنے کا موقع دیا گیا تاہم یہ بزنس کنونشن اس وقت محفلِ شعر و شاعری میں تبدیل ہوا جب وزیر اعظم اور ان کے مشیر برائے کامرس رزاق داؤد کے سامنے ایک تاجر نے اشعار پڑھنا شروع کیے۔فورم میں شریک شخص، جن کی شناخت کچھ میڈیا سائٹس پر خالد امین بتائی جارہی ہے، نے قابل اجمیری کے اشعار پڑھے کہ”کہتا ہے کہ کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ،کچھ اپنے دل پہ بھی زخم کھاؤ،پاکستان کہہ رہا ہے کچھ اپنے دل پہ بھی زخم کھاؤ،میرے لہو کی بہار کب تک،مجھے سہارا بنانے والو میں لڑکھڑایا تو کیا کرو گے،جس پر شرکا کی جانب سے بھرپور تالیاں بجائی گئیں اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور مشیر کامرس مسکراتے ہوئے نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ آخر میں عمران صاحب کے لیے ایک شعر ہے، اتنے ظالم نہ بنو، عمران بھائی آپ کیلئے، آپ تو اب ایک قیدی ہوگئے ہیں، جب کنٹینر پر تھے تو زبردست تھے، تو اب تو پتا نہیں کن کے چکروں میں آپ آگئے ہیں۔مذکورہ شخص نے ادریس آزاد کے شعر کا پہلا مصرعہ سنایا کہ تو کہتا ہے اتنے ظالم نہ بنو، کچھ تو مروت سیکھو، تاہم شعر کا دوسرا مصرعہ تم پہ مرتے ہیں تو کیا مار ہی ڈالو گے ہمیں‘سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے انہیں روک دیا۔اس وائرل ویڈیو میں وزیراعظم نے کہا کہ بزنس کی باتیں کریں، شعر و شاعری بعد میں ہوتی رہے گی، انشا اللہ۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں