تحریک عدم اعتماد، ہم فیصلہ کر چکے، اب کوئی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، صالح بھوتانی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد بلوچستان میں سیاسی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ باپ پارٹی کے ناراض ارکان اور سابق صوبائی نگران وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر سردار صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بلوچستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے ۔ہم فیصلہ کر چکے ہیں اب کوئی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں جو بھی ہم سے ملنے آیا ہے ہم نے انکا احترام کیا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کے ہم اپنے مطالبہ سے پیھچے ہٹ جاٸیں۔کچھ عناصر غلط خبریں پھیلا رہے ہیں کے ہم دو حصوں میں تقسیم ہو چکے ہیں جو سراسر غلط ہے ۔ کسی کو بھی بلوچستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ جام صاحب نے کہا اگر میری پارٹی سے اختلاف آیا تو میں مستفیٰ ہو جاوں گا

کوٸٹہ : جام سب کے پاس ابھی بھی وقت ہے عزت سے استعفی’ دے کر گھر چلے جاٸیں سردار صالح بھوتانی

اپنا تبصرہ بھیجیں