جام کمال کی حمایت میں بی اے پی کی ریلیاں اظہار یکجہتی

حب/بیلہ/اوتھل/ وندر/ گوادر(نمائند گان انتخاب +بیورورپورٹ)بلوچستان حکومت کی حالیہ سیاسی صورتحال اوروزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد تحریک پیش کرنے پر بلوچستان عوامی پارٹی ضلع لسبیلہ کے ورکرز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے جمعہ کے روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بلوچستان عوامی پارٹی لسبیلہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حمایت میں لسبیلہ پریس کلب کے سامنے ایک ریلی برآمد ہوئی ریلی میں حب،ساکران،گڈانی سمیت قریب وجوار کے علاقوں سے ورکروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گشت کیا اور جام کمال خان کی حمایت میں نعرے لگائے ریلی میں مینRCDشاہراہ سے ہو تی ہوئی دوبارہ لسبیلہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس مو قع پر ریلی کے شرکاء سے بلوچستان عوامی پارٹی لسبیلہ کے سینئر رہنما ء وسابق وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن یوسف بلوچ،سابق کونسلر زبیر گجر،عظیم سیاں،اکرم موندرہ،عطاء اللہ رونجھو،عبدالغفور خاکیزئی،غنی مجاہد،حنیف رائیل ایڈوکیٹ،ستارشیخ،جمیل احمد باریجہ،نادر رئیسانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جام کمال خان جب سے وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئے ہیں اسی دن سے ان کے خلاف سازشیں شروع ہوئی ان کے خلاف مختلف حرنے استعمالکئے جاتے رہے ہیں لیکن مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا اورا یک مرتبہ پھر سے مخالفین کی جانب سے سازشیں شروع کردی گئیں ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے صرف 16اراکین نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی 65اراکین پر مشتمل ہے عدم اعتماد کی تحریک میں 16اراکین شامل ہیں جس سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور جام کمال خان ایک مرتبہ پھر سے سرخرو ہو نگے اور اپوزیشن کو مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ لگنے والا نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی گئی جسے جام کمال خان نے ناکام بنا دیا او ر اب جام کمال خان کیخلاف جو سازش ہو رہی ہے وہ بھی ناکام ہو جائیگی انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جام کمال خان کے خلاف جو سازش کر رہے ہیں وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو نگے کیونکہ بلوچستان عوام دشمن ترقی نہیں چاہتے کیونکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عوام کے مفاد میں کام کر رہے ہیں عوام کی ترقی و خوشحالی کا جو سلسلہ شروع ہو ا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جام کمال خان کے مقدر میں 5سالہ حکمرانی لکھ چکا ہے وہ اپنی مدت پوری کرینگے مقررین نے مزید کہاکہ جام کمال خان جب سے وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئے ہیں چند لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہا اللہ تعالیٰ نے انہیں جو عزت بخشی ہے اسے کوئی چھین سکتا ہے اور نہ ہی ختم کر سکتا ہے جام کمال خان چاہئے وزیر اعلیٰ ہو یا نہ ہوں وہ ہمارے نواب ضرور رہیں گے ان کے وزیرا علیٰ بننے کے بعد بلوچستا ن ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا اور امن وامان کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے مقررین نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی حمایت میں آج جس طرح لوگوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی اس سے واضح ہوتا ہے کہ جام کمال خان لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور ہمیشہ بسے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں