ادویات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے، شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتون میں 7 سے 10 فیصد نیا اضافہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اضافے سے پہلے حکومت ادویات کی قیمتوں 12 مرتبہ اضافہ اور ردوبدل کر چکی ہے، جان بچانے کی 472 ادویات کی قیمتوں ن میں اضافہ ظالمانہ حکمرانی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں ادویات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سرجیکل آلات کی قیمتوں میں اضافے سے مریضوں پر شدید مالی دباؤ پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی شعبہ نہیں بچا جو اس حکومت کی ناکام پالیسیوں سے متاثر نہ ہو، خدارہ عوام سے صحت اور علاج کا حق تو نہ چھینو۔ انہوں نے کہاکہ زندگی بچانے کی ادویات میں اضافہ کر کے لوگوں سے جینے کا حق چھینا جا رہا، پہلے ادویات اسکینڈل پر حکومت نے کیا کاروائی کی کسی کو علم ہی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے رحم نا اہل حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں