عالمی برادری طالبان کے ساتھ رابطے جاری رکھے، یو این ایچ سی آر

اسلام آباد:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) فیلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغان طالبان کے ساتھ رابطے جاری رکھنا چاہئیں۔اپنے دورہ پاکستان کے دوران ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ یو این ایچ سی آر افغانستان میں عبوری طالبان انتظامیہ کے ساتھ انسانی معاملات پر رابطے میں ہے اور دنیا کو بھی ایسا کرنے کی تاکید کرتی ہے۔طالبان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ملک میں جتنی جلدی ممکن ہو انسانی امداد پہنچائی جائے کیونکہ ہم نے خود دیکھا ہے کہ وہاں واقعی حالات بہت مشکل ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو مالی امداد کی ضرورت ہے، صورتحال کافی مایوس کن ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ ہر چیز کی ضرورت ہو گئی۔ وہاں خوراک، ادویات، پناہ گاہ اور دیگر ابتدائی ضروریات زندگی درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یو این ایچ سی آر کو مناسب امداد اور وسائل فراہم کیے جائیں تو یہ انسانی امداد کا دائرہ کار بڑھا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں