حب میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ

لسبیلہ:حب شہر میں منشیات فروشی اور اس زہر قاتل کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے سے نہ صرف شہری اور تاجر دکاندار گاڑی مالکان عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں بلکہ اب تو پولیس تھانہ بھی محفوظ نہیں رہا نشے کے عاد ی افراد کو منشیات فروش اسٹریٹ کرمنلز کے طور پر استعمال کررہے ہیں اور شہر میں چوری رہزنی کی وارداتوں میں لوٹے گئے قیمتی سامان کے عو ض اْنہیں نشہ فراہم کیا جارہا ہے مال خوری سے فالج زدہ پولیس کو شہریوں کے جان ومال کو تحفظ میں ناکامی کے ساتھ ساتھ اب تھانے کے مال مقدمہ کے تحفظ میں بھی جان کے لالے پڑ گئے اس سلسلے میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو اہے جس میں نشے کا عادی ایک نوجوان حب سٹی تھانہ کے سامنے دیوار کے ساتھ ہی کھڑی ایک مقدمے میں تحویل میں لیئے گئے ٹرک کے نیچے گھس کر مذکورہ نوجوان مبینہ ٹرک کے پْرزے نکالنے کی کوشش میں مصروف تھا کہ ایک پولیس اہلکار کی بروقت نظر پڑ گئی جس پر دیگر پولیس اہلکاروں کو طلب کر کے ٹرک کے نیچے گھسے ہوئے نوجوان کو گھسیٹ کر باہر نکالنے کے بعد بڑی مشکل سے قابو کر کے تھانے کے اندر لے جایا گیا اس حوالے سے شہر یوں اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لسبیلہ پولیس حب کے عوام کو چور ڈاکوؤں اسٹریٹ کرمنلز موٹر سائیکل چوروں اور منشیات فروشوں سے نجات اور تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور پولیس کی تمام تر توجہ صرف مال کمانے اور بالا افسران اور سیاسی پشت پناہی کرنے والوں کو خوش کرنے میں مبذول ہے ایس ایس پی سمیت دیگر تمام افسران اپنے دفاتر تک محدود ہیں اور اب جو صورتحال سامنے آئی ہے اس سے پولیس کی طرف سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا پول کھل چکا ہے جب پولیس تھانہ کی مین روڈ کی دیوار کے کھڑا ٹرک ایک نشئی سے محفوظ نہیں رہا تو پھر عام شہریوں کے تحفظ کے پولیس کی طرف سے دعوؤں میں دم باقی نہیں رہتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں