کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، کانسٹیبل جاں بحق

کوہاٹ :کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ ڈھل بہزادی میں پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا تاہم واقعے میں دونوں ہیلتھ ورکرز محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق اہلکار کی ذاتی دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ علاقے میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں