وزیراعلیٰ کو مہلت دینے کی باتیں افواہیں ہیں، ناراض اراکین کو منا لیا ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)سینیٹر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناراض حکومتی اراکین کو منالیا ہے، ناراض دوست کے تحفظات اتنے شدید نہیں تھے جتنے پھیلائے گئے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو مہلت دینے کی باتیں افواہیں ہیں،وہ اپنی مدت پوری کرکے ہی جائینگے،انہوں نے تحریک عدم اعتما د کے بارے میں بات کر تے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد انشااللہ ناکام ہوگی،بہت جلد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں