عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ترجمان ن لیگ

ااسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسانے پر وفاقی وزرا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے، الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 10 کے تحت الیکشن کمیشن وفاقی وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات حکومت کی غیرجمہوری اور آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے، الیکشن کمیشن اور ارکان پارلیمان کے سوالات کے حکومت کے پاس جواب نہیں ہے، اس لئے الیکشن کمیشن پر حملے کیے جارہے ہیں، عمران خان غیرقانونی فارن فنڈنگ سے نجات کے لئے الیکشن کمشن پر دبا ڈال رہے ہیں، ان ہی کے حکم پر غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں من پسند فیصلہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جارہا ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آر ٹی ایس کی پیداوار حکومت اور اس کے وزرا چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں، الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات حکومت کی غیرجمہوری اور آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے، ڈسکہ الیکشن کی دھند اور الیکشن چوری پکڑے جانے کی رپورٹ رکوانے کے لئے حکومت کی طرف سے الیکشن کمشن پر دبا ڈالا جا رہا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے نتائج کا غصہ عمران خان کے حکم پر الیکش کمیشن پر نکالا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر اور اس کے ارکان آئین اور قانون کی زبان بول رہے ہیں جو مسلط شدہ حکومت کو سمجھ نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں