شہباز شریف ڈیڑھ کروڑ کی گھڑ ی پہن کر مہنگائی کی بات کرتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اپنا توازن کھو چکے ہیں، شہباز شریف ڈیڑھ کروڑ کی گھڑ ی پہن کر مہنگائی کی بات کرتے ہیں۔ شہباز شریف کے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف گرمی میں آ کر بیٹھیں اور غریب کی بات کریں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہباز شریف اس بات کا جواب دیں گے ان کے دور حکومت میں بینک اکانٹس کیسے بڑھیں؟۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں مہنگائی میں اضافے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں