پاکستان میں 14ماہ کے دوران ریکارڈ غذائی اجناس کی درآمد

لاہور: موجودہ حکومت کے گزشتہ 14 ماہ کے دوران چینی اور گندم سمیت 1570 ارب روپے مالیت کی غذائی اجناس درآمد کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 14 ماہ کے دوران گندم، چینی، دالیں، دودھ، مکھن، کریم، چائے، مصالحوں اور خشک میوہ جات کی درآمد پر 1570 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ 160 ارب روپے مالیت کی 36 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن گندم منگوائی گئی جبکہ29 ارب 64 کروڑ کی 3 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن چینی بھی درآمد ہوئی۔اسی طرح دالوں کی درآمد پر 137 ارب 73 کروڑ،109 ارب 56 کروڑ کی چائے، 43 ارب 78 کروڑ کے مصالحے، تقریباً 34 ارب کا دودھ، مکھن، کریم اور پنیر درآمد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں