عاشق نامراد کو محبوبہ کے گھر والوں نے تشدد کرکے مار ڈالا

فیصل آباد:عاشق نامراد کومحبوبہ کے گھر والوں نے تشدد کرکے مار ڈالا‘ پولیس نے نعش پوسٹ مارتم کیلئے مارچری منتقل کرکے فرار ہونیوالے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی‘ آن لا ئن کے مطا بق تھانہ صدر کے چک 236ر ب کجلے میں الٰہی آباد کا رہائشی نوجوان ذوالفقار ولد خالق اپنی محبوبہ کو ملنے اسکے گھر آیا جہاں گھر والوں نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا‘ صدر پولیس کے اے ایس آئی ضیاء اللہ نے بتایا کہ مقتول ذوالفقار اپنی محبوبہ نسیم بی بی کوملنے کیلئے انکے گھر آیا تھا جہاں پر اسکے اہل خانہ انجم ریاض ولد ممتاز وغیرہ نے اسے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار ا‘ مزید تفتیش جاری ہے‘ ملزمان قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں