تفتان، پاک ایران سرحدی گیٹ زیرو پوائنٹ کھول دیا گیا

تفتان:پاک ایران تفتان سرحد پر واقع زیروپوائنٹ گیٹ کو تجارت کیلئے کھول دیا گیا مذکورہ گیٹ گزشتہ 6ماہ سے بند تھا۔ آج بروز پیر اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد محمد حسنی نے دیگر لیویز حکام کیساتھ زیروپوائنٹ گیٹ کے مقام پر ایرانی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے آفیسرز نے باقاعدہ طور پر گیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا جسکے بعد زیروپوائنٹ گیٹ تجارت کیلئے بحال کردیا گیا۔ زیروپوائنٹ گیٹ کھلنے سے اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ زیروپوائنٹ گیٹ علاقے کے عوام کیلئے پاکستان اور ایران بارڈر پر واقع ایک ٹیکس فری گیٹ ہے جہاں سے تجارت کی جاتی ہے۔ گیٹ کھلنے کے بعد دریا خیر بھی کیا گیا۔ زیروپوائنٹ گیٹ اور دیگر تین بارڈر پوائنٹس کی بندش کیخلاف اہلیان تفتان نے کئی بار احتجاج بھی کیا تھا اور آر سی ڈی شاہراہ سمیت پاکستان گیٹ سے ٹرانزٹ ٹریڈ کو احتجاجا بند کردیا تھا۔ باقی 3 بارڈر پوائنٹس تاحال بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں