قلات، پانی کی قلت پر محکمہ کیخلاف علاقہ مکینوں کا اہل خانہ سمیت احتجاج، روڈ بلاک

قلات:قلات کلی خیل میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف علاقہ مکینوں کا اسٹیڈیم لنک روڈ پر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف خواتین نے بچوں سمیت احتجاج کرکے روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی، پانی کی فراہمی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق محلہ خیل کے مکین خواتین نے بچوں کے ہمراہ محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجا لنک روڈ پر دھرنا روڑ ٹریفک کیلئے بلاک کیا متاثرین کا کہنا تھا کہ کئی مہینوں سے خیل کے مکین پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں واٹرسپلائی خراب ہیں بار بار محکمہ پی ایچ ای کو درخواست دی مگر محکمہ کے آفیسران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی اب مجبور ہوکر خواتین بچے روڑ پر نکلے ہیں علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے نوٹس لینے والا کوئی نہیں، عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں دوسری جانب غریب مکین تو ٹینکرز کے زریعے پانی خریدنے سے قاصر ہے دوردراز سے پانی لانے سے شدید مشکلات درپیش ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیل میں پانی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر جب تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو گا ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں