ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان گمراہی کی جانب راغب ہوئے، عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بیڈ منٹن کے صوبائی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹس منعقد کروائے گی کھیلوں کو فروغ دے کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند اور تندرست بنائیں گے موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں اپنے کھلاڑیوں کے لیے صوبائی اور قومی سطح کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی کھیل کیشعبے میں بین الاقوامی شناخت ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ کھیل کے زیر اہتمام نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ و کھلاڑیوں اور شائقین کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بیڈمنٹن کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان گمراہی کی جانب راغب ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن کی جانب لوٹ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے لوگ کھیل اور مثبت سرگرمیوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر نے ونر اور رنر آپ کھیلاڑیوں میں ٹرافی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں