جیکب آباد، بالٹی کی پانی میں معصوم بچہ گر کر فوت ہو گیا

جیکب آباد: گھر کے کیمرے میں ائیر کنڈیشنر کے پانی کے لیے رکھی ہوئی بالٹی میں معصوم بچہ گر کر فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود پنچائتی گلی میں عمیر مغل کا 5 ماہ کا معصوم بچہ عذیر مغل کمرے میں ائیر کنڈیشنر کے پانی کے لیے رکھی بالٹی میں گر کر فوت ہوگیا، معصوم بچے کے والد عمیر مغل نے بتایا کہ گھر میں بیڈ کے برابر میں اے سی کے پانی کے یے رکھی گئی بالٹی میں گرکر بیٹا فوت ہوگیا،صبح اٹھے تو پتہ چلا کہ بیٹا بالٹی میں گرہوا تھا جسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی، معصوم بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں