پاکستان نے دس ہزار افراد اب تک افغانستان سے نکالے ہیں

پشاور: پاکستان افغان دارلحکومت کابل سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پراب تک دس ہزار افراد کو بحفاظت نکال چکاہے، طور خم کے راستے 2599افغانی، 2449پاکستانی اور116دوسرے ممالک کے پاکستان دا خل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے ایک اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق قانونی دستاویزات رکھنے والے پاکستان اور پاکستان کے راستے جانیوالے تمام افراد کو مکمل سہولت فراہم کی جارہی ہے،جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر غیرملکی سفارتکاروں،عالمی تنظیموں،این جی اوزاور صحافیوں کو ایک ماہ کا ٹرانزٹ ویزہ دیاجارہا ہے،جبکہ اس کے علاوہ دس ہزار افراد کو انسانی بنیادوں پر کابل سے نکالاجاچکاہے۔اجلاس کو بتایاگیا ہے کہ پاکستان سرحدی چیک پوسٹوں پرا فغان شہریوں کو ضروری کاروائی کے بعد ویزہ آن آرائیول کی سہولت بھی فراہم کررہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں