قوموں کے حقوق تسلیم کرکے نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے، نواب رئیسانی

کوئٹہ :سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ نئے عمرانی معاہدے کی تشکیل تک مسائل حل نہیں ہونگے پاکستانی حکمران قوموں کے حقوق تسلیم کرکے نیا عمرانی معاہدہ کرے،ملک میں ترقی وخوشحالی کیلئے آئینی اسٹرکچر کی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے،میں تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے واپس نہیں آیا بلکہ شیڈول کے مطابق آیاہوں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نواب محمداسلم رئیسانی نے کہاکہ میں کل اسلام آباد پہنچا ہوں بیرون ملک ہونے کی وجہ سے معاملات کا علم نہیں ہے تاہم اپوزیشن ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہے انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں تیکنیکی غلطی کیلئے دوستوں سے مشاورت ہوگی،انہوں نے موجودہ حکومت کو بیچاری قراردیتے ہوئے کہاکہ میں اس بیچاری حکومت کو کیا مشورہ دوں میں تو ملک بھر کے حکمرانوں کو مشورہ دیتاہوں کہ جب تک اقوام کے تاریخی حقوق تسلیم نہ کئے جائیں اور نیا عمرانی معاہدہ نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہونگے،سیاسی معاملات میں مداخلت سے اسٹیبلشمنٹ کوگریز کرناہوگا فیڈریشن پاکستان کے اندر خان آف قلات اور قائداعظم محمد علی جناح کے درمیان ہونے والے معاہدے کونافذ کیاجائے جام یا عمران کے نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں