تفتان، مارکیٹ بازار چہ کی بندش کے خلاف مزدور یونین نے احتجاجا کسٹم ہاؤس پر کام بند کر دیا

تفتان : پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں مزدور یونین نے مشترکہ مارکیٹ بازار چہ کی بندش پر احتجاج کرکے کسٹم ہاوس پر کام بند کردیا جس سے پاک ایران تجارت میں تعطل پیدا ہوگئی سرحدی شہر تفتان میں مزدور یونین نے مشترکہ بازار چہ جسے مشترکہ منڈی بھی کہا جاتا ہے کہ بندش اور عدم فعالی پر اھتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے آج بروز منگل مزدور یونین نے بازار چہ میں ان لوڈنگ کی اجازت نہ دینے پر کسٹم ہاوس کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور گیٹ کے باہر شدید نعرہ بازی کی جس سے پاک ایران تجارت تعطل رہا مزدور یونین کا مطالبہ ہے کہ بازار چہ مارکیٹ کو دوبارہ فعال بنایا جائے تاکہ تجارتی سرگرمیاں شروع ہو سکیں کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ بازار چہ مارکیٹ گزشتہ ماہ ایف بی آر کے حکمنامے کے تحت بند کردیا گیا ہے اس لیے اب وہاں سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ بند کردیا گیا یے یاد رہے بازارچہ سے صرف ایران کی جانب سے چند مخصوص ایٹم انپورٹ ہوتی ہے جس سے مقامی چھوٹے تاجر استعفادہ حاصل کرتے ہیں اور انھیں کلیرنگ میں بھی آسانی ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں