نواز شریف سے ملنے کیلئے 20سے زائد لیگی رہنماؤں میں برطانیہ جانے کی تیاری

لاہور:20 سے زائد ن لیگی رہنماں نے برطانیہ جانے کے لئے کمر باندھ لی ہے۔ برطانیہ میں لازمی قرنطینہ کی شرط ختم ہوتے ہیں لیگی رہنماں نے ویزا کی درخواست دینا شروع کر دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد کو ملنے کے خواہشمند رہنماں نے نواز شریف سے ملاقات کے لیے کمر کس لی ہے اور نون لیگ کی مرکزی قیادت اور اراکین اسمبلی کی کثیرتعداد نواز شریف سے ملاقات کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز اور احسن اقبال آئی سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث برطانیہ جانے سے قاصر ہیں تاہم شاہد خاقان عباسی،مریم اورنگزیب، خواجہ آصف،رانا تنویر اور امیر مقام لندن جانے کے لیے تیار ہیں۔پارٹی کے بیس سے زائد سینئر ارکان نے برطانوی ویزے کے لیے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف دو برس قبل طبی بنیادوں پر ضمانت حاصل کر کے لندن روانہ ہوئے تھے اور تب سے وہیں مقیم ہیں۔ نواز شریف پاکستان میں کئی کیسز میں نامزد ہیں لیکن انہوں نے عدالتوں کی جانب سے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان نہ آنا مسلم لیگ ن کی حکمت عملی کے تحت پہلے سے ہہی طے شدہ تھا منیب فاروق نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف عمران خان کی حکومت میں کبھی بھی وطن واپس نہیں آئیں گے۔ اور مریم نواز کی جانب سے والد کو لندن میں رہنے اور پاکستان نہ آنے کی ہدایت کا بیان اس بات کا ثبوت ہے۔اور اب 20 سے زائد لیگی رہنماں نے نوازشریف سے ملنے کے لیے برطانیہ جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں