عالمی طاقتوں سے جوہری مذاکرات کچھ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہونگے، ایران

تہران :ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں سے جوہری مذاکرات کچھ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق ہر ملاقات کے لیے ہم ا?ہنگی اور ایجنڈے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ویانا جوہری مذاکرات بہت جلد دوبارہ شروع ہوں گے۔دوسری جانب خبر ایجسی نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر ازسرنو گفتگو کے 6 ادوار ہوچکے ہیں۔ ایران میں نئی حکومت کے قیام کی وجہ سے مذاکرات جون میں روک دیے گئے تھے۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے امریکا 2018 میں دستبردار ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں