آسکانی بازار واقعے میں ایف سی ملوث نہیں، ایف سی حکام

تربت:آسکانی بازار آبسرمیں سوموار کی صبح تقریبا ساڑھے 9بجے نامعلوم سمت سے فائرنگ ہوئی ہے جس سے گاڑی میں سوار تاج بی بی نامی خاتون ایک گولی آلگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں جنہیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیاگیا مقتولہ کیشوہر اور دوسری خاتون محفوظ رہے پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کردی واقعہ سے متعلق مقتولہ کیفیملی ذرائع نے بتایاکہ ہم گھریلواستعمال کیلئے لکڑیاں لیکر جارہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی ایک گولی ہماری گاڑی کے شیشے پر آ لگی پھر دوسری گولی تقریبا35 سالہ خاتون تاج بی بی بلوچ کے ماتھے پر آ لگی جس سے موقع پر جاں بحق ہوئی انہوں نے بتایاکہ فائرنگ کس نے کیونکرکی ہمیں نہیں معلوم لیکن ایسا لگا کہ فائرنگ تھوڑا دور ایف سی ناکہ کی طرف ہوئی کیونکہ اطراف کچھ بھی نہیں تھا. جبکہ ایف سی ساتھ ذرائع نے بتایاکہ فائرنگ میں ایف سی ملوث نہیں ہے جائے وقوعہ سے ایف سی ناکہ بہت دور ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں متاثرہ فیملی کوضرور انصاف ملیگا. اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان نے واقعہ کے فوری بعد ہسپتال جاکر فیملی سے بات کی ہے اور جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیاہے, لیکن واقعہ پولیس ایریامیں ہوا ہے انتظامیہ اور پولیس واقعہ کی تمام پہلوں کا باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہیں جو بھی ملوث ہے قانون کی گرفت میں آجائیگا اور متاثرہ فیملی کوضرور انصاف دلائیں گے دریں اثنا آل پارٹیز کیچ اور بی ایس او پجار نے واقعہ کی مزمت کی ہے اور اصل ملزمان کو گرفتارکرکے مقتولہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں