ملک میں کورونا وبا سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2333 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 47 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح4.56 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں