پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز کی درمیان دورہ پاکستان کیلئے رابطہ

لاہور :رواں برس کے آخری ماہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں ممالک کےکرکٹ بورڈز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق، رابطے کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان دسمبر میں ہونے والے دورے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ دسمبر میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
سی ای او کرکٹ ویسٹ انڈیز جونی گریو کا کہنا ہے کہ دوران گفتگو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ٹور کے حوالے سے بات ہوئی ہے جبکہ ٹور کے حوالے سے پی سی بی سے بات کرتے رہیں گے۔
جونی گریو کے مطابق ویسٹ انڈیز ، آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹرائی سیریز کے لیے پیش رفت نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی،پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقا جبکہ ویسٹ انڈیز کا انڈیا کے خلاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں