کراچی،سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی: سینئر صحافی وارث رضا کو گلشن اقبال سے حراست میں لے لیا گیا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وارث رضا کو رات گئے یونیفارم میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے، وارث رضا کو لے جانے والے افراد نےکہا کہ تھوڑی دیر میں چھوڑ دیا جائے گا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی تاریخ پر مبنی کتاب کے مدیر کو حراست میں لینا آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

پی ایف یو جے نے بھی سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ وارث رضا کا اب تک گھر واپس نہ پہنچنا انتہائی تشویشناک بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں