ملک میں تبدیلی ضرور آئی وہ صرف مہنگائی کی صورت میں ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی ضرور ائی وہ صرف مہنگائی کی صورت میں عمران خان اب بھی کہتے ہیں کہ عوام ٹیکس نہیں دیتے جوکہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے عوام نے پورے ملک میں کنٹونمٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرکے موجودہ حکومت کی عوام کش پالیسیوں کو مسترد کردیا عام الیکشن میں بھی عوام مسلم لیگ ن کے شیروں کو کامیاب کرینگے نواز شریف ملک کے چھوتے بار وزیر اعظم ہونگے انکے خلاف عمران خان کچھ بھی کرلے نوازشریف کو وہ عوام کے دلوں سے کسی صورت نہیں نکال سکتے ملک کو ترقی کے شاہراہ پر گامزن کرنے والے عوام کے محبوب قائد کو ناکردہ گناہوں کی سزا دینے والے اب پھچتا رہے ہیں نواز شریف کسی صورت ڈیل کرنے پر تیار نہیں ہیں عوام کے ووٹ کو عزت دینے ملک میں ائین و قانون اور پارلیمنٹ کی سپریم میسی کو تسلیم اور الیکشن میں عدم مداخلت کرانے کی مکمل یقین دہانی کرانے تک میاں نواز شریف کسی سے مذکرات نہیں کرینگے آج پاکستان ترقی کے دوڑ میں 30 سال مزید پیھچے چلا گیا انہوں نے کہا کہ بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے ملک مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا ہے لیکن بے حس وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ملک میں میں اب بھی مہنگائی دیگر ممالک سے کم ہیں جسکی شدید مذمت کرتا ہوں عوام اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتے تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں عمران خان کہتے ہیں کہ نہ گھبراو اصل سکون تو قبر میں ملی گی انہوں نے کہا کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں پی ڈی ایم حکومت کو آخری دھکہ دینے کا فیصلہ اصولی طور پر کرچکی ہے ملک میں عد م مساوات اور ناانصافی عام ہوتی جارہی ہے عوام کا جینا ملک میں حرام کر دیا گیا ہے ائین کے پاسداری نہ ہو تو ملک کا چلنا مشکل ہو جاتا ہے پاکستان جنت نظیر ملک ہے لیکن عمران خان نے اسے عوام کیلئے دوزخ بنا دیا ہے جہاں عوام ہر جگہ جل رہے ہیں ہم ملک کو جلد مشکلات سے نجات دلانے کیلئے روڈ میپ دینگے پارٹی کا ایک اعلیٰ وفد جلد لندن جارہا ہے جو میاں نواز شریف سے ملاقات میں ان سے ضروری ہدایات لیکر ملک واپس لوٹ کر انھیں پی ڈی ایم اور اپنی پارٹی قیادت کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد اسے عملی جامہ پہنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں