بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافی رضا کو حراست میں لینے کی سخت الفا ظ میں مذمت

کوئٹہ :بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نے کراچی سے سینئر صحافی وارث رضا کو رات گئے گھر سے حراست میں لئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا وارث رضا آزادی صحافت اور اظہار رائے کیلئے اٹھنے والی ہر تحریک میں ہر اول دستے کا حصہ رہے ہیں ان کی گرفتاری قابل افسوس بی یو جے اسے آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتی ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ سینئر صحافی وارث رضا کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور جو عناصر ان کی اغوا نما گرفتاری میں ملوث ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اگر وارث رضا پر کوئی الزام ہے یا ان سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اس کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے وارث رضا کی آزادی صحافت کیلئے خدمات اور جدو جہد کسی سے پوشیدہ نہیں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو آزادی صحافت کی جدو جہد سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں