ہماری تعلیم نے پاکستان کو تقسیم کیا ہوا ہے،شفقت محمود

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہماری تعلیم نے پاکستان کو تقسیم کیا ہوا ہے، ہنر کی تعلیم ہمارے لیے سب سے اولین ترجیح ہے،پاکستان میں کئی چیلنجز ہیں جن سے ہمیں نمٹنا ہے، معیشت اگر چلے گی تو لوگوں کو ملازمت اور خوراک ملے گی۔ بدھ کو یہاں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانی ایک بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں پانی کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آبادی زیادہ تر جوان ہے، جاپان پاکستان سے یوتھ مانگتا ہے کیونکہ وہاں زیادہ بوڑھے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کئی چیلنجز ہیں جن سے ہمیں نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 70 سال بعد بھی لٹریسی ریٹ 67 فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری تعلیم نے پاکستان کو تقسیم کیا ہوا ہے،یہاں مدارس، گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکول سسٹم ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں ملک میں جمہوریت کو مظبوط کرنا ہے، معیشت اگر چلے گی تو لوگوں کو ملازمت اور خوراک ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم معیشت کے چیلنج سے نمٹنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،ہم پاکستان کے ہربچے کو ایک ہی نصاب دینا چاہتے ہیں، ہم ایک نصاب کی سمت کی طرف چل رہے ہیں، ہنر کی تعلیم ہمارے لیے سب سے اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ شرح خواندگی ہمارے لیے سب سے بڑی تکلیف ہے، ملک میں دو کروڑ بچے سکول نہیں جا رہے، ہمیں ان بچوں کو سکول لیکر آنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بچیوں کے لیے وظیفہ اور عمر کی حد کو بڑھا دیا ہے، ہم نے 1 لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ٹریننگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹریننگ کے بعد 67 فیصد لوگوں نے روزگار حاصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان تعلیم کے شعبے میں آگے برھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں بہت مسائل ہیں ان مسائل کے حل کے لئے ہم بہت سے اقدامات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں