پی ٹی آئی نے سیاست میں بدتمیزی کا کلچر متعارف کرایا، نواز شریف

لندن:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں بدتمیزی کا کلچر متعارف کرایا، بدتمیزی کے علاوہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں،دس دس بار وفاداریاں تبدیل کرنے والے فواد چودھری جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں،عوام، قیادت اور ریاست کے اوپر ریاست قائم کرنے والوں کو سوچنا چاہیے، جس تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا کیاوہ تبدیلی آئی؟ انہوں نے سرگودھا ڈویژن کے پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو حاضر جان کر عہد کریں کہ کوئی بھی اگر آپ کو وفاداری اور پارٹی تبدیل کرنے پر دبا ڈالے تو آپ کے قدموں میں لرزش نہیں آنی چاہیے، اگر آپ مضبوط رہے تو کوئی بھی آپ کو شکست نہیں دے گا،حق سچ کا ساتھ دینے والوں کے سامنے باطل قوتوں کو جھکنا پڑے گا۔نوازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے بدتمیزی کا کلچر متعارف کرایا، ان کے پاس بدتمیزی کے علاوہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، ان کے ٹی وی شوز دیکھیں بیانات پڑھ لیں، فواد چودھری جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو دس دس جگہوں سے وفاداریاں بدل کر پی ٹی آئی میں آئے ہیں، پاکستان کی عوام بڑی سادہ عوام ہے، یہ دھوکے اور فراڈیوں کے فراڈ میں آجاتی ہے، قوم کو بھی سوچنا چاہیے کہ جس تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا وہ تبدیلی آئی؟ ووٹ دینے کون سے چند لوگ رہ گئے ہیں جن کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں سیٹیں جیتی ہیں؟ عوام اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کو سوچنا چاہیے، ان لوگوں کے بھی سوچنے والی ہیں جو حدود سے تجاوز کرکے سیاست میں دخل اندازی کرتی ہیں، ریاست کے اوپر ریاست قائم کرتے ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کہتا تھا کہ مجھے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو خودکشی کرلوں گا، لیکن وہ آج بھی زندہ ہے، اتنے بڑے بڑے جھوٹے دعوے اور باتیں کہاں ہیں؟ یوٹرن پر یوٹرن ہورہا ہے، لوگوں کو سڑکوں پر رول دیا ہے، گھی چینی کیلئے لوگوں کو لائنوں میں لگا دیا ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، پاکستان کے معاشی حالات کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں