لندن میں موجود نوازشریف کولاہورمیں کورونا ویکسین لگ گئی

لاہور: این سی اوسی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نوازشریف کو 22 ستمبرکو ویکسین لگائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں موجود نوازشریف کولاہورمیں کورونا ویکسین لگ گئی۔ میاں نوازشریف کے شناختی کارڈ پرکورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق میاں نوازشریف کوچینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی ہے۔

این سی اوسی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نوازشریف کو22 ستمبرکوویکسین لگائی گئی ہے تاہم دوسری خوراک کی ابھی لگنا باقی ہے۔ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے اعداد وشمارپرشکوک وشبہات پیدا ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں