ایف بی آر نے پنجاب بار کونسل کو انکم ٹیکس سے چھوٹ دیدی

لاہور:وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد کی کاوشوں سے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے بار کونسل کو نان پرافٹ آرگنائزیشن قرار دے کر انکم ٹیکس سے چھوٹ دیدی، اس ریلیف سے پنجاب بار کونسل کو 3کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحان شہزاد نے نان پرافٹ آرگنائزیشن ہونے کی بنا پر فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سب سیکشن2(36)کے تحت درخواست جمع کرائی تھی۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کی درخواست پرفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب بار کونسل کو 30جون 2024 تک انکم ٹیکس سے استثنی دے کر 30جون 2024تک ٹیکس چھوٹ کا سر ٹیفکیٹس جاری کر دیا ہے۔اس سلسلہ ِمیں کمشنر(لیگل)ان لینڈ ریو نیو چوہدری جاوید انور نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔۔فرحان شہزاد نے کہا کہ اس اقدام سے پنجاب بار کونسل کے 3کروڑ روپے جو انکم ٹیکس کی مد میں چلے جاتے تھے اب انہیں پنجاب بار کونسل کی بہتری اور وکلا کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں