نوازشریف کے شناختی کارڈ پر جعلی ویکسینیشن کی خبریں مضحکہ خیز ہیں، مریم نواز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد سابق وزیراعظم نوازشریف کے شناختی کارڈ پر جعلی ویکسی نیشن سے متعلق خبر کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی باقی چیزوں کی طرح ویکسی نیشن ریکارڈ بھی جعلی ہے، تشویش ہیکہ عالمی برداری برہمی کا اظہار کرے گی۔انہوں نے قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کوکورونا ویکسین لگانے کی ڈیٹا انٹری سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا کہ نوازشریف کے شناختی کارڈ پر جعلی ویکسی نیشن سے متعلق خبریں مضحکہ خیز ہیں، جعلی حکومت طرح ان کا ویکسی نیشن کا ریکارڈ بھی جعلی ہے۔ یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام پر جعلی کورونا ویکسین لگائے جانے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت آتے ہوئے یہ مضخکہ خیز خبر سنی کہ نواز شریف کا کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ بنا ہے، مجھے تشویش ہے کہ عالمی برداری اس پر برہمی کا اظہار کرے گی۔مریم نواز نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ رہاہے کہ جس کسی نے ان کی نااہلی اور خامیوں کی نشاندہی کی وہ اس کے اوپر چڑھائی کردیتے ہیں اور ان دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کے عتاب کا شکار ہے. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکمراں جماعت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہیں، میرا نہیں خیال ہے کہ اتنی تاریخ ذلت اور رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے مریم نواز نے کہا کہ جب سی سی این چینل پر یہ کہا جائے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے ایسی شرمندگی پاکستان کے وزیر اعظم کے حصے میں کبھی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کے خلاف ذاتی اور سیاسی مخالفت کے باوجود اداروں پر تنقید نہیں کی جبکہ حکومت الیکشن کمیشن کے اراکین کو اکسارہی ہے کہ وہ الیکشن کمشنر کے خلاف ایکشن لیں یہ بہت خطرناک بات ہے۔ حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی آر ٹی ایس جیسی کہانی ہے جس پر قطعی طور پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے احتساب کا بھاشن دے کر لوگوں کے سر میں درد کردیا اور اب غیر ملکی دوروں میں ملنے والے تحائف پر بات ہوئی تو انہوں نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا یہ ان کا ذاتی مال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا ذاتی یا خاندانی مال نہیں بلکہ پاکستان کی امانت ہے، لوگوں کو چور کہتے کہتے اسی آڑ میں چوری شروع کردیں۔ مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پیٹرول، آٹا اور چینی کی قیمتیں میں اضافہ ہوا اس لیے اب وزیر اعظم عمران خان اس کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ ماضی میں قیمتوں کے اضافے کی وجہ وزیر اعظم کو قرار دیتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں