ہم مستقبل میں بھی عراق کے ساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں، علی زیدی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں بھی عراق کے ساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی سے جمہوریہ عراق کے سفیر جناب حامد عباس لفٹا کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہر سال پاکستان سے ہزاروں زائرین عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں، ہم مستقبل میں بھی عراق کے ساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں۔

ملاقات میں علی زیدی نے آئی ایم او کے آئندہ انتخابات میں پاکستان کی حمایت پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کم آمدنی اور غریب زائرین کے لیے اپنے وژن اور پاکستان سے عراق تک جہاز چلانے کا ارادہ کیا ہے۔

دوسری جانب عراق کے سفیر جناب حامد عباس لفٹا نے اس سلسلے میں مکمل سہولت کی یقین دہانی کروائی ہے۔واضح رہے کہ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں