عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،نور محمد دمڑ

صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ترقی و خوشحالی دینا ہے حلقے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشا ہے عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی ضلع زیارت کے سنیئر نائب صدر نوراللہ جان سارنگزئی کی قیادت میں ایم،پی، اے، ہاسٹل میں بی اے پی زیارت کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ملاقات کے دوران حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع کرنے، امن وامان، اور بیروزگارنوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب میں ترقی اور خوشحالی، امن وامان کے قیام، اور عوام کے تمام بنیادی مسائل انکے دہلز پر حل کرنے کیلئے ہرفورم پرکوشا ہوں اور حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتا ہوں تاکہ عوام کی حالت بدل جاے،عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فر ض ہے،اپنے حلقے کے مسائل سننے کے لیے اور انہیں حل کرنے کے لیے خود ہمہ وقت اپنے حلقے کا دورہ کرتا ہوں تاکہ عوام یہ نہ سمجھیں کہ پچھلے ادوار کی طرح یہ عوامی نماہندہ بھی خالی خولی نعرے لگا کر اپنے حلقے میں دکھائی نہیں دے رہا۔ہم اپنے عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ تھے اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں یا منظور ہوئے ہے اس کا موازنہ کر کے دیکھ لیں ہم نے تین سالہ دور حکومت میں اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، حلقے کے بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا ہے اور کررہے ہیں صوبائی وزیر نے پارٹی عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت وہرنائی کی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا حلقے کے بیروزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی ہے وفد کی جانب سے پیش کردہ مسائل پر فوری عمل درآمد کرکے حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں