جام کمال اپنی حکومت بچانے کیلئے اسلام آباد کے حکمرانوں کی یاترا کر رہے ہیں، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعلیٰ اپنی حکومت بچانے اور پانچ سالہ مدت پوری کر نے کے لئے اسلام آباد کے حکمرانوں کایاترا کر رہے ہیں مگر اب اسے کوئی نہیں بچاسکے گا جب اپنے ہی پارٹی کے اراکین کو پارٹی کے صدر پر اعتماد نہ ہو تو ایسے میں اسے اقتدار سے الگ ہو جانا چا ہیے، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی صوبے کے معاملات پر خاموش نہیں رہیں گے اور نہ ہی سلیکٹڈ حکمرانوں کو موقع دیں گے کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار کو مزید جا ری رکھیں۔گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب اراکین کا کسی بھی وزیراعلیٰ پر اعتماد نہ رہے تو اس قائد ایوان کو چاہئے کہ وہ اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تحریک پر گورنر ہاؤس کی جانب سے لگا ئے گئے اعتراضات قانونی اور آئینی طور پر درست نہیں ہیں کیونکہ کسی بھی قانونی معاملے پر اعتراض محکمہ قانون کامینڈیٹ ہے گورنر کو چاہئے کہ وہ مرکز کے معاملات کو یہاں بہتر طریقے سے چلائے وہ صوبائی معاملات میں مداخلت کرنے سے گریز کریں،انہوں نے کہاکہ وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور صوبے کو مزید بحرانوں کا شکار نہ کریں ورنہ مزید صورتحال گھمبیر ہوہو گی۔انہوں نے کہاکہوزیر اعلیٰ کی جا نب سے اسلام آباد کے حکمرانوں کا یاترا کرنے سے بہتر ہے کہ وہ یہاں آکر اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائے کیونکہ اسلام آباد کے حکمران کبھی بھی کسی کے نہیں ر ہے انہوں نے کہا کہ اب سلیکٹڈ وزیراعلیٰ جا م کما ل کو کوئی نہیں بچاپا ئے گا نا ہی کوئی بچانے آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں