خضدار، ماں کا بیٹی کو اغواء کرنے کا الزام، بیٹی نے ماں کے بیان کو من گھڑت قرار دے دیا

خضدار(انتخاب نیوز) تفصیلات کے مطابق آج سوشل میڈیا میں گردش کرتی ایک ویڈیو میں ایک عورت روتی ہوئی اپنی بیٹی کے اغواء ہونے کا قصہ بیان کر رہی تھی، ویڈیو کی سوشل میدیا میں وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار نے فوری طور پر نوٹس لے لیا جبکہ انتظامیہ کو فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انتظامیہ نے تحقیقات کے بعد لڑکی کا پتہ لگایا اور وہاں تک پہنچ گئے۔ عورت نے اپنے ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ کچھ افراد رات کو ان کے گھر میں داخل ہوئے اور زبردستی سے ان کی بیٹی کو اغواہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ڈپٹی کمشنر کے نوٹس لینے اور تحقیقات کے بعد وائرل ویڈیو میں موجود خاتون کی بیٹی تک پہنچ گئے جنہوں نے اپنی اغواہ کا الزام من گھڑت قرار دیتے ہوئے اپنی ماں کے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ لیویز کی تفتیش کے بعد لڑکی نے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ خوشی سے رہ رہے ہیں اور لڑکی اور ان کے شوہر کے پاس نکاح نامہ بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی اور خوشی سے بغیر کسی دباؤ کے اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔ جبکہ عورت نے ایک اور بیان میں کہا کہ میری بیٹی سے زبردستی بیان ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں