طلباء پر تشدد میں انتظامیہ کی از خود کارروائی پر برہمی کا اظہار، ضیاء لانگو نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط لکھ دیا

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے طلبا پر تشدد میں انتظامیہ کی از خود کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط لکھ دیا۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے طلبا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط لکھ دیا اور حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر انتظامیہ نے از خود کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کا احتجاج ملک بھر میں ہو رہا ہے اس پر اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا واقعہ سے میڈیا وروشل میڈیا پر حکومت کی بدنامی ہوئی ہے جس کے جوابدہ حکومت ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کرکے کر رپورٹ پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں