خاران میں آپریشن, دو کمانڈروں سمیت چھ مسلح افراد کو ہلاک کیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیر کور (ایف سی) بلوچستان نے خاران کے قریب آپریشن کے دوران 6 مسلح افراد کو ہلاک کیا،یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسی دوران ایف سی کی جانب سےعلاقے کا محاصرہ کیا گیا جس کے باعث فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کی جانب سے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو کمانڈروں سمیت 6 مسلح افراد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر گل میر، کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں