طلباء پر تشدد، بلوچستان بار کونسل نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

کوئٹہ :بلوچستان بار کونسل نے طلبا پر تشدد کے خلاف آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجیزئی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں پرامن احتجاج طلبا کا بنیادی حق ہے لیکن بلوچستان میں جام حکومت طلبا کو پرامن احتجاج کرنے بھی نہیں دے رہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر پی ایم سی آن لائن ٹیسٹ کے خلاف احتجاجی طلباء پر بے بنیاد ایف آئی آر ختم کرکے انہیں تحمل سے سنا جائے بلوچستان بار کونسل طلبا کے اوپر لاٹھی چارج اور انہیں گرفتار کرنے کے خلاف کل 25 ستمبر کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں