حکومت کو مزید لاپتہ افراد کے نام فراہم کر چکے ہیں،نصراللہ بلوچ
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ پانچ لاپتہ افراد کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کردیئےجن میں سہل شریف ولد محمد شریف سکنہ پنجگور،بلاول ولد یار محمد سکنہ پنجگور،عادل عصاء ولد محمد عصاء سکنہ کیچ، نظر جان ولد بشام خان سکنہ مستونگ اور کفایت اللہ ولد بشام خان کے نام شامل ہے
نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ایک غیر سیاسی تنظیم ہے پرامن اور آئینی طریقے سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 12 سالوں سے مسلسل جد و جہد کررہی ہے
نصراللہ بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے اسکا پورا خاندان متاثر ہوتا ہے اسلیے ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ جبری گمشدگیوں کے مسلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کروانے میں اپنی کردار ادا کرکے غمزادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے


