ملک بھر میں کورونا وباسے مزید 39 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46ہزار 477ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1212افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 39افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح2.60فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 3079 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں