سبی، سڑک حاد ثے میں 4افراد جاں بحق
بختیار آباد :بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیارآباد کے قریب قومی شاہراہ پر آلٹوکار اور مزدا گاڑی میں خوف ناک تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔لیویز فورس اور نیشنل ہائی وے پولیس نے لاشوں کوبی ایچ یو ہسپتال منتقل کردیابدقسمت آلٹو کار کوئٹہ سے صحبت پور جبکہ مزدا گاڑی اندرون سندھ سے کوئٹہ کی جانب جارہی تھی کہ حادثہ رونما ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بختیار آباد کے نزدیک قومی شاہراہ چکھڑا کے مقام پر مزدا اور آلٹو کار میں تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں آلٹو کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے۔ بدقسمت کار کوئٹہ سے صحبت پور کے علاقے مانجھی پور جارہی تھی کہ قومی شاہراہ چکھڑا کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی۔ مزدا گاڑی اندرون سندھ سے کوئٹہ کی جانب جارہی تھی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی وے پولیس اور لیویز انتظامیہ بختیار آباد موقع پر پہنچ گئی۔ جانبحق افراد کو نیشنل ہائی وے پولیس اور لیویز انتظامیہ بختیار آباد کی گاڑیوں میں بی ایچ یو ہسپتال بختیار آباد منتقل کیا گیا جہاں پر جانبحق افراد کی شناخت عطا اللہ ولد عزیز اللہ، معشوق علی ولد قربان علی، عنایت اللہ ولد قادر داد, نعمان ولد عبدالغفار گولہ کے نام سے ہوئی۔ ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کی گئیں۔ مزید کارروائی لیویز فورس بختیار آباد کر رہی ہے۔


