مراد سعید بنی گالا محل آمد پر پابندی کا غصہ ہم پر نہ نکالیں،عبد القادر پٹیل

اسلام آباد:رہنما پیپلز پارٹی ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ مراد سعید بنی گالا محل آمد پر پابندی کا غصہ ہم پر نہ نکالیں۔ ایک بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ علی زیدی اور فیصل واوڈا کراچی کے عوام سے چھپ کر پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ٹائیگر سے محبت میں وزیر اعظم نے ٹائیگرز فورس بنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے شیخ چلی نے ملک کی آبادی 29 ارب کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں