بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عزیز بلوچ انتقال کر گئے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں پارٹی کے سینئر ترین دیرانہ ساتھی دانشور پارٹی کے مرکزی کسان و ماہی گیر سیکرٹری ڈاکٹر عزیز بلوچ انتقال کر گئے ہیں پارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ڈاکٹر عزیز بلوچ کو ثابت قدمی‘ مستقل مزاجی‘ عظیم اور فکری جدوجہد کو پروان چڑھانے پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی عظیم اور شفیق انسان سے محروم ہو چکا ہے ان جیسے انسان صدیوں میں پیدا نہیں ہوتے گوادر‘ بحر بلوچ‘ مکران بلکہ پورے بلوچستان میں سیاسی‘ شعوری‘ نظریاتی جدوجہد کو تقویت دینے میں کسی بھی کسر سے دریغ نہیں کیا وہ ایک سیاسی استاد کے ساتھ ساتھ رہبر کی حیثیت سے بلوچستان کے قومی کاذ اور جدوجہد مسلسل میں مشعل راہ کی حیثیت رکھتے تھے ایمانداری کے ساتھ طویل سیاسی جدوجہد پر پارٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور پارٹی کے تین روزہ سوگ میں پارٹی بیرک سرنگوں رہے گا ڈاکٹر عزیز بلوچ نے کبھی بھی ذاتی و گروہی مفادات کیلئے نہیں بلکہ بلوچ قومی جدوجہد و قومی کاذ‘ سرزمین بلوچستان کی بقاء و سلامتی‘ شہداء کے فکر کے ساتھ جڑے رہے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سمیت سب عظیم سچے انسان کی شفقت سے محروم ہے ان کے خیالات‘ افکار‘ جدوجہد مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں‘ علم و دانش کے وابستگی کے ساتھ ساتھ سیاسی استاد بھی رہے انہوں نے ہمیشہ بی این پی کے موقف کا پرچار کی بلوچی جوش و جذبہ قابل تقلید رہی غیر متزلزل انداز میں بلوچ سوال کے حل کیلئے کوشاں رہے راہشون بزرگ سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رحلت کے بعد یہ پارٹی قائد‘ رہنما?ں کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے یقینا آج الفاظ نہیں کہ ان کیلئے استعمال کر سکیں پارٹی ان کے خیالات اور نظریہ پارٹی رہنما?ں و کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہیں رہتی دنیا تک پارٹی رہنما?ں و کارکنوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ان کی سچی محبت ہمارے دلوں میں رہے گی ڈاکٹر صاحب اپنے وطن کیلئے آخری دم کر جدوجہد کرتے رہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اورلواحقین و پارٹی رہنما?ں و کارکنوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں