نور مقدم قتل کیس میں سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد:ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس میں سماعت کے دو صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کردیا ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے پیشی کے دوران ملزم ظاہر جعفر کو رویہ درست کرنے کا حکم دے دیا، اگر ملزم نے رویہ درست نا کیا تو ویڈیو لنک کے ذریعے ملزم کی حاضری شروع کر دیں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم نے 3 نومبر کی سماعت کے دوران غل غپاڑہ کیا پروسیڈنگز میں مداخلت کی کوشش کی، پولیس انسپکٹر نے ملزم ظاہر جعفر کے پولیس کی جوڈیشل گارڈ کے ساتھ رویے کی رپٹ دی۔
تحریری حکم نامے کے مطابق 10 نومبر کو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں